سومالیہ کا دارالحکومت دھماکے سے لرز اٹھا
Dec ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
سومالیہ کے دارالحکومت میں ہونے والے بم کے ہولناک دھماکے میں متعدد اعلی فوجی افسران ہلاک ہوگئے ہیں
سومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں ہونے والے ایک زوردار دھماکے میں کم از کم دس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں کئی فوجی افسران بھی شامل ہیں۔
مقامی میڈيا کے مطابق یہ ہولناک دھماکہ موگادیشو میں واقع ایک اسٹیڈیم کے قریب ہوا جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اسٹیڈیم کے اندر ہوا ہے۔
ابتدائی رپورٹوں کے مطابق موگادیشو میں ہونے والے اس ہولناک دھماکے میں ایک اہم سیاسی شخصیت محمد یاسین تومای ، فوج کے دو کمانڈر، جنرل کوجی، جنرل مختار اور ان کے معاون کیپٹن مارشو کا نام بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔