Dec ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ نے روس میں اپنے دو قونصل خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا

روس میں امریکہ کے دو قونصل خانے بند کئے جا رہے ہیں۔

ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان سائبر حملوں کے مسئلے پر ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں خاصی گرما گرمی آگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کے سرکاری اداروں پر مبینہ سائـبر حملوں کے بعد واشنگٹن نے اپنے دو قونصل خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ دو آخری قونصل خانے ہیں کے جن کو بند کئے جانے سے متعلق امریکہ  نے باضابطہ طور پر روس کو مطلع کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ولادیوسٹوک اور یکٹرین برگ میں واقع امریکی قونصل خانے مستقل طور بند کئے جانے کے احکامات ٹرمپ انتظامیہ نے رواں ماہ کی 10 تاریخ کو جاری کئے تھے، جبکہ امریکی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے قونصل خانوں کو بند کرنے کا فیصلہ تین روز قبل سائبر حملوں کے بعد کیا گيا ہے۔

واشنگٹن نے روس پر الزام لگایا ہے کہ امریکہ کے اہم اور حساس اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں میں ماسکو کا ہاتھ ہے۔ روس نے امریکہ کے ان الزمات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

 

 

ٹیگس