Dec ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • روسی صدور کو تاحیات قانونی تحفظ

روس کے سابق صدور کو ایوان بالا کی دائمی رکنیت کے ساتھ ہی قانونی استثنی بھی دے دیا گیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سابق روسی صدور کو تاحیات مقدمات سے بچانے کے لیے استثنیٰ کے بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت سابق صدور کو ایک مرتبہ صدارت چھوڑنے کے بعد تاحیات ایوان بالا کا رکن بننے کی بھی اجازت ہو گی۔

اطلاعات کے مطابق یہ قانون سازی اس آئینی ترامیم کا حصہ ہے جو رواں سال روس میں ووٹنگ کے ذریعے منظور کی گئی تھی جس کے ذریعے صدر پوتین کو 2036 تک صدر رہنے کا اختیار حاصل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق روسی صدور کو پہلے ہی صدارت کے دوران مقدمے بازیوں سے استثنیٰ حاصل ہے تاہم نیا قانون انہیں تاحیات اس سے استثنیٰ فراہم کرے گا، قانون کے تحت ان کی گرفتاری، تلاشی اور تفتیش بھی ممکن نہیں ہوگی۔

ٹیگس