ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی جنگ سے اظہار بیزاری کی ضرورت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی جنگ سے اجتماعی اظہار بیزاری کی ضرورت ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعلی بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر امریکہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کے سربراہ "جو کینٹ" کے استعفے کے ردعمل میں ایک پیغام جاری کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ "یہ جنگ امریکی عوام کی جنگ نہیں ہے، اس غیر قانونی جنگ سے اظہار بیزاری کم سے کم ایسا کام ہے جو ہر باضمیر امریکی شہری یا عہدہ دار انجام دے سکتا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ جو کینٹ نے ایکس پوسٹ میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ میں ایران کے خلاف جاری جنگ کی حمایت کروں۔ ایران کی طرف سے ہماری قوم کے خلاف کوئی عنقریب خطرہ نہیں تھا اور واضح سی بات ہے کہ ہم نے یہ جنگ اسرائیل اور امریکہ میں اس کی طاقتور لابی کے دباؤ میں شروع کی۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel