Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں کورونا کا قہر

برطانیہ میں شدید کورونا بندشوں کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دسیوں ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

لندن سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیس ہزار افراد، کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں نئے کورونا وائرس کے انکشاف کے بعد اس ملک میں کورونا وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بائیس لاکھ چھیاسی ہزار ہو گئی ہے۔

اس سے قبل بھی کورونا میں روزانہ مبتلا ہونے والوں کی تعداد چونتیس ہزار چھے سو ترانوے اور کورونا اموات کی تعداد دو سو دس رپورٹ کی گئی تھی۔

برطانیہ میں مجموعی طور پر  کورونا سے اب تک ستر ہزار سات سو باون اموات ہو چکی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں نئے کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار کورونا کی دیگر اقسام کے مقابلے میں ستر گنا زیادہ ہے۔

ادھر جنوبی افریقہ سمیت مزید کئی ملکوں میں بھی نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ٹیگس