Dec ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا : روس

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ روس کا دفاعی تعاون عالمی قوانین کی بنیاد پر ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسپوتنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس خطے میں امن و استحکام اوراپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رکھےگا۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمہ پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ملکی دفاع کے سلسلے میں ہتھیار خریدنے کا حق حاصل ہے ۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ اب ایران کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں کوئی قانونی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کا دور گذرگیا ہے۔

ٹیگس