Jan ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی فوجی مشقوں کا انعقاد

جنوبی کوریا کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی بر سراقتدار جماعت کے لئے شبانہ فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔

جنوبی کوریا کے چیف آف آرمی اسٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فوجی مشقیں شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ کے کیم ایل سونگ اسکوائر پر رات میں انجام پائی ہیں۔

شمالی کوریا نے اس دعوے کے جواب میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب جنوبی کوریا کی بعض فعال شخصیات نے سرحدی علاقوں میں شمالی کوریا کے رہنما کے خلاف تشہیراتی بالون پھیکے اور پمفلیٹ گرائےجس پر پیونگ یانگ نے سخت احتجاج کیا ہے.

ٹیگس