امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 3 اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i379692-امریکی_فوجی_ہیلی_کاپٹر_گر_کر_تباہ_3_اہلکار_ہلاک
نیویارک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 3 اہلکار ہلاک

نیویارک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

روچسٹر فرسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ہیلی کاپٹر یو ایچ -60 تربیتی پرواز کےدوران اچانک فضا میں لڑکھڑانے لگا اور زمین پر گر کرتباہ ہو گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے امریکی نیشنل گارڈ کے اہلکار بتائے گئے ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار جب جائے حادثہ پر پہنچے تو ہیلی کاپٹر کو آگ لگ چکی تھی،  فوجی ہیلی کاپٹر آبادی سے دور گرا جس کے سبب کوئی سویلین ہلاک نہیں ہوا۔

نیویارک نیشنل گارڈز کے مطابق ہیلی کاپٹر منڈون شہر میں گر کر تباہ ہوا تاہم گرنےکی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔