Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran

دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا ویکسین دینے کا کام تیزی سے چل رہا ہے جبکہ کئی ممالک ابھی اس کے بارے میں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

کچھ ممالک یہ منصوبہ بنا رہے ہیں کہ پہلے کس کو اور کس بنیاد پر کورونا کی ویکسین دی جائے۔

در ایں اثنا فائزر- بائیوانٹیک کمپنی نے مل کر بازار میں ایک کورونا ویکسین اتار دی۔

امریکی ویکسین فائزر پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ فائزر کی ویکسین لینے کے بعد ناروے میں 23 افراد کی موت ہوگئی جبکہ امریکا سمیت دوسرے ممالک میں اب تک درجنوں افراد موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔

فائزر امریکی کمپنی ہے اور بائیوانٹیک جرمن کمپنی ہے۔ فائزر کمپنی کے ڈائریکٹر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ کہہ کر سب کو حیران کر دیا کہ انہوں نے ابھی تک کورونا کی ویکسین نہیں لی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ کمپنی دوسرے ممالک کے عوام کو اپنی لیبارٹری کا چوہا سمجھتی ہے؟

 

ٹیگس