امریکہ میں نائٹروجن گیس لیک ہونے سے 15 افراد ہلاک و زخمی
Jan ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۰ Asia/Tehran
امریکی ریاست جورجیا کے ایک کارخانے میں نائٹروجن گیس لیک ہونے سے 15 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق جورجیا کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروندوں کی فوڈ پروسیسنگ پلانٹ میں کیمیکل کے اخراج سے 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ اس کارخانے میں 130 افراد کام کرتے ہیں۔
پولیس کے مطابق پلانٹ سے نائٹروجن لیک ہونے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جس کی تحقیقات جاری ہے۔
ٹیگس