Feb ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

امریکہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث اس میں سوار تینوں پائیلٹ ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا اور ریاست ایڈاہو میں گر تباہ ہو گیا۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ بلیک ہاک قسم کا یہ ہیلی کاپٹر ریاست کے صدر مقام بائیوسی کے قریب واقع لکی پیک میں گرا ہے۔

امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ کا پتہ لگا لیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں پائیلٹ مارے گئے ہیں۔
فوجی حکام نے ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے حوالے سے کچھ کہنے سے گزیز کیا تاہم کہا ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس