اسرائیل، حیفا شہر میں شدید دھماکہ
میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع حیفا شہر میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ نے حیفا میں دھماکے کی خبر دی ہے۔
جیروسلم پوسٹ نے جمعرات کی رات اسرائیل کے ٹیلیویژن چینل-12 کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حیفا کے کیمیکل مواد کے کارخانے کے نزدیک شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔
اسرائیل کا یہ اخبار شہر کے مقامی باشندوں کے حوالے سے لکھتا ہے کہ دھماکے نے ان کو حیران و پریشان کر دیا کیونکہ صیہونی حکام اور پیٹروکیمکل سائٹ کے عہدیداروں نے اس سے پہلے انہیں اس بارے میں اطلاع نہیں دی تھی۔
جیروسلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کا دھماکہ یہاں ہو چکا ہے، چونکہ یہ علاقہ حیفا کے آبادی والے علاقے کے مرکز میں واقع ہے اسی لئے دسیوں ہزار زندگیاں متاثر ہوگئی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ پیٹروکیمیکل سائٹ میں ہوا جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔