Feb ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • کانگو، دہشت گردوں کے ہاتھوں 10 افراد کا بہیمانہ قتل

مشرقی کانگو میں دہشت گردانہ حملے میں 10 عام شہری ہلاک اور متعدد افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق افریقی ملک کنگو کے مشرقی علاقے میں دہشت گردی کے تازہ واقعے میں کم از کم دس عام شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ دہشت گردی کے اس واقعے میں متعدد افراد کے اغوا کئے جانے کی خبر بھی ملی ہے۔

اس واقعے میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے بلاجواز دس افراد کو قمہ اور تلواروں کے وار کرکے قتل کر دیا اور چند افراد کو اپنے ساتھ پکڑ کے لے گئے۔

کچھ عرصہ قبل بھی مشرقی کانگو میں اسی طرح کے ایک واقعے میں 57 عام شہریوں کو بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس دہشت گرد گروہ آئی ڈی ایف کے ہاتھوں 850 عام شہری مارے گئے تھے۔

ایک مقامی عہدیدار کے مطابق عام شہریوں کے قتل عام کے ان واقعات میں ڈیموکریٹک الائنس سے وابستہ عناصر کا ہاتھ ہے جو دہشت گرد گروہ داعش سے ملے ہوئے ہیں۔

 

 

ٹیگس