جاپان، آبدوز کارگو جہاز سے ٹکرا گئی
بحرالکاہل میں جاپانی آبدوز اور بحری جہاز میں تصادم کے باعث عملے افراد زخمی ہو گئے۔
بحرالکاہل میں سمندر کی تہہ سے اوپر آنے کی کوشش کے دوران ایک بحری جہاز سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں آبدوز کا عملہ معمولی زخمی ہو گیا۔
جاپانی حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کارگو جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں آبدوز کے اینٹینے کو شدید نقصان پہنچا اور اس سے کمیونیکیشن آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث آبدوز کے عملے نے حکام کو موبائل فون کے ذریعے حادثے سے آگاہ کیا۔
جاپانی وزیر دفاع نے آبدوز اور کارگو شپ ٹکرانے کے حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کے وقت آبدوز ایک ٹریننگ کی مشق میں حصہ لے رہی تھی اور اس نے جہاز کو دیکھ لیا تھا لیکن مقررہ وقت پر آبدوز اپنا راستہ تبدیل نہ کر سکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ڈیزل الیکٹرک آبدوز 2009 سے سروس پر ہے، 84 میٹر لمبی آبدوز کو حادثے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا جس وجہ سے یہ اب بھی کارآمد ہے۔