امریکہ ميں بجلی پانی کا بحران، 30 سے زیادہ افراد ہلاک!
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i381323-امریکہ_ميں_بجلی_پانی_کا_بحران_30_سے_زیادہ_افراد_ہلاک!
امریکہ میں سردی کی شدید لہر برفانی ہواؤں نے 37 افرادکی جان لے لی
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۴:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ ميں بجلی پانی کا بحران، 30 سے زیادہ افراد ہلاک!

امریکہ میں سردی کی شدید لہر برفانی ہواؤں نے 37 افرادکی جان لے لی

امریکہ میں ہلاکت خیز برفانی ہواؤں نے ملک کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں لوگوں کے لئے شدید مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

سی این این نے امریکہ کے ایک وسیع علاقے میں سردی کے بحران کے بارے میں اپنی ایک تازہ رپورٹ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ برفانی ہواؤں کے پیش نظر ٹیگزاس سے لے نیوانگلنڈ تک بسنے والے ایک کروڑ افراد کو خطرے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سرد ہواؤں کے سبب ان علاقوں میں اشیائے خوردو نوش میں کمی اور بجلی اور پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے، اور ایک اندازے کے مطابق اب تک کم از کم 37 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔