Feb ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں آسٹریلیا کے جنگی جرائم کا راز افشاء کرنے والے انٹیلی جنس آفیسر کی مشکوک موت

آسٹریلیا کے انٹیلی جنس کے ایک اعلی آفیسر، افغانستان میں اس ملک کے جنگی جرائم کا راز افشاء کرنے سے قبل مشکوک طور پر ہلاک ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے انٹیلی جنس کے ایک اعلی آفیسر کی لاش افغانستان میں اس ملک کے جنگی جرائم کا راز افشاء کرنے سے قبل مشکوک طور پر کانبرا کی ایک فوجی چھاونی سے ملی ہے۔

سنڈے ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے انٹیلی جنس کے اس اعلی آفیسر کی لاش ایسے میں ملی ہے کہ ایک ہارڈ ڈیسک میں انہوں نے افغانستان میں آسثریلیا کے فوجیوں کی جانب سے جنگی جرائم سے پردہ اٹھایا تھا۔ اس برطانوی نشریہ کی رپورٹ کے مطابق اس ہارڈ ڈیسک میں موجود حقائق کے برملا ہونے کے بعد افغانستان میں آسثریلیا کے فوجیوں کی جانب سے جنگی جرائم کے حوالے سے عوامی رائے عامہ کی سوچ بدل جائے گی۔

آسثریلیا کی فوج نے گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں کہا تھا کہ افغانستان میں آسثریلیا کے فوجیوں نے 39 افغان شہریوں کو قتل کیا ہے۔

ٹیگس