Mar ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • آئي اے ای اے نے ایران کے ساتھ ہوئے سمجھوتے کو اہم بتایا

جوہری توانائي کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران میں نگرانی اور ضروری ویریفکیشن جاری رہنے کے سلسلے میں تہران کے ساتھ ہوئے سمجھوتے کو اہم قرار دیا ہے۔

رفائل گروسی نے منگل کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہونے والی ایک نشست میں کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی جاری رکھنے کے سلسلے میں اس ملک کے ساتھ جو اتفاق رائے ہوا ہے، وہ بہت اہم ہے۔ انھوں نے اس نشست میں، جس میں امریکہ کے سابق وزیر توانائي ارنیسٹ مونیز بھی شریک تھے، کہا کہ ایران کے ایٹمی مراکز کی سرگرمیوں کا ویریفکیشن ضروری ہے۔

ایران نے پچھلے مہینے آئي اے ای اے کو بتا دیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کی جانب سے منظور شدہ قانون کے تحت رضاکارانہ طور پر کی جانے والی کارروائیوں کو روک رہا ہے۔ ایران کے اس اعلان کے بعد رفائل گروسی نے فوری طور پر تہران کا دورہ کیا تھا اور تہران میں ان کے مذاکرات کے نتیجے میں فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ مزید تین مہینے تک آئي اے ای اے کے معائنہ کار محدود پیمانے پر ایران کی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی اور ان کی کارروائيوں کا ضروری ویریفکیشن کر سکیں گے۔

ٹیگس