Aug ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطین کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذڑائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کئے جانے والے اس احتجاجی مظاہرے میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس مظاہرے میں ویکی لیکس بانی جولین اسانژ کی شرکت تھی جنھوں نے بارش کے باوجود اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے غزہ کے عام شہریوں پر جاری صیہونی مظالم کی شدید مذمت بھی کی۔

ٹیگس