بہار میں ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کا الزام؛ ہندوستان کی حزب اختلاف
Aug ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
ہندوستان کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے ریاست بہار میں ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر پر سوال اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پر شبہ ظاہر کیا ہے اور کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ میں ووٹر لسٹ میں ترمیم پر بحث ہو۔
سحرنیوز/ہندوستان: کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشکوک ہے، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں ووٹر لسٹ میں ترمیم پر بحث چاہتی ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کانگریس کی آسام یونٹ کی توسیعی ایگزیکٹو میٹنگ شروع ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔ کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے کہا کہ آج لوگوں کے ذہن میں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کے متعلق کئی طرح کے سوالات ہیں۔ اس لیے ہم پارلیمنٹ میں بحث چاہتے ہیں۔