Aug ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد صدر ایران واپس تہران پہنچ گئے

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ دورہ مکمل کرکے اتوار کی رات اسلام آباد سے تہران پہنچے۔

سحرنیوز/ایران: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان گزشتہ روز  لاہور سے اپنے دو  روزہ سرکاری دورے کا آغاز کیا۔  انہوں نے  لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور سنیچر کی شام اسلام آباد پہنچے جہاں ہوائی اڈے  پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ اتوار کو  وزیر اعظم ہاؤ‎س میں صدر ایران کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد ایران اور پاکستان کے سربراہوں کے مذاکرات ہوئے اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیز پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سینیٹ کے چیرمین اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے صدر ایران سے ملاقات کی۔ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اتوار کی رات  صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد اسلام آباد سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے۔  

ٹیگس