Mar ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ نے دنیا کے اڑتیس ملکوں پر پابندی لگا رکھی ہے: یورپی رکن پارلیمنٹ

یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے نمائندے نے ملکوں پر پابندی لگانے کی امریکہ کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے اقتصادی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

میک ولاس نے سنیچر کے روز ایک ٹویٹ کر کے مختلف ملکوں پر پابندیاں لگانے کے واشنگٹن کے شوق پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ نے دنیا کے اڑتیس ملکوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور یہ پالیسی ایک طرح سے معاشی دہشت گردی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے بھی ان میں سے بہت سی پابندیوں میں امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے اس رکن نے اپنے ٹویٹ میں کیوبا کی طرف اشارہ کیا جس پر امریکہ کی سخت پابندیاں عائد ہیں لیکن دنیا کے تقریبا چالیس ملکوں نے کورونا کی وبا سے مقابلے کے لیے اپنی میڈیکل ٹیمیں وہاں بھیجی ہیں۔

ٹیگس