عراق، ہمیشہ میرے دل میں رہے گا: پوپ
کیتھولک عیسائيوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا کا چار روزہ دورۂ عراق اختتام پذیر ہو گيا ہے۔
پوپ فرانسس نے اپنے دورۂ عراق کے خاتمے پر اس ملک کو ترک کرنے سے پہلے کہا کہ عراق ہمیشہ میرے ساتھ اور میرے دل میں رہے گا۔ ان کے اس بیان کے سوشل میڈیا پر پوپ ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔ سوشل میڈیا میں متعدد یوزرس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
عراقی یوزرس نے کہا کہ ہمارے ملک میں امن کے ستونوں کو مضبوط کرنے کے لیے پوپ کے عراق آنے پر ان کا شکریہ اور انھوں نے اپنے دورے کے آخر میں جو بات کہی ہے وہ عراق کے دوستوں اور دشمنوں دونوں کے لیے اس پیغام کی حامل ہے کہ ملک میں امن و امان قائم ہونے تک پوپ، عراقی مرجعیت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
بعض یوزرس نے لکھا کہ پوپ فرانسس اور آیۃ اللہ سیستانی نے زور دے کر کہا ہے کہ عراق میں امن بحال ہوگا اور عیسائي اور مسلمان ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر اتحاد اور اقتدار اعلی کو مضبوط بنانے، تکفیری دہشت گردی کو شکست دینے اور اغیار کے تسلط کو ختم کرنے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔