Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا اموات جنگوں سے ہونے والی اموات سے بھی زیادہ !

امریکی صدر نے کورونا سے امریکہ میں کام کاج ٹھپ ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں کورونا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار بتائے ہیں۔

جوبائیڈن نے جمعے کے روز اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ میں اب تک کورونا سے پانچ لاکھ ستائیس ہزار سات سو چھبیس اموات واقع ہو چکی ہیں، کہا کہ یہ تعداد پہلی اور دوسری عالمی جنگ، جنگ ویتنام اور گیارہ ستمبر کے وا‍قعے میں ہونے والی امریکیوں کی مجموعی ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی نے جمعرات کے روز کورونا اموات کے اعداد وشمار کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ میں کورونا سے اب تک پانچ لاکھ، انتیس ہزار، دو سو تیرہ افراد مرچکے ہیں جبکہ ورلڈ میٹرز سینٹر نے یہ تعداد پانچ لاکھ تینتالیس ہزار سات سو اکیس بتائی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسی طرح کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دور میں ایشیائی نژاد امریکیوں پر ہونے والے نسل پرستانہ اور نفرت انگیز حملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی ضرورت پر تاکید کی۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی اصل وجہ ایشیائی نژاد امریکیوں کو قرار دیتے ہوئے ان پر نسل پرستانہ حملے کئے گئے جن میں دسیوں افراد مارے گئے تھے۔

ٹیگس