چین کے حق میں 64 ممالک کا مشترکہ بیان
دنیا کے 64 ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ چین کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈہ بند کیا جائے۔
کیوبا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے 46 ویں اجلاس میں 64 ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان دیا ہے جس میں کچھ ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ چین کے خلاف سیاسی محرکات پر مبنی بے بنیاد الزامات عائد کرنا بند کردیں۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین کو تعمیری بات چیت اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دیتے ہوئے ان کا تحفظ کرنا چاہئے اور انسانی حقوق پر سیاست بازی اور دوہرے معیار کی مخالفت کرنی چاہئے۔
بیان میں عوامی بھلائی پر مبنی فلسفے کو سراہا گیا جس پر چینی حکومت عمل پیرا ہے اور چین کی انسانی حقوق کے مقصد کے لئے حاصل کردہ کامیابیوں کی تعریف کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی ممالک، سیاسی مفادات اور اپنے مخالفین کو زک پہنچانے کے لئے انسانی حقوق کا نعرہ لگاتے ہیں خاصطور پر امریکہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سرفہرست ہے تاہم اس معاملے میں سب سے بڑھ چڑھ کر بیان دیتا ہے۔