Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • تل ابیب کے نام عالمی فوجداری عدالت کا خط

اسرائیل کی نام نہاد قومی سلامتی کونسل نے تل ابیب کے رد عمل کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی ہے

قدس کی غاصب حکومت کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کا ایک خط موصول ہوا ہے جس میں خود ساختہ اسرائیلی ریاست  کے خلاف اس کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے دائرہ کار کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی نام نہاد قومی سلامتی کونسل نے تل ابیب کے رد عمل  کا جائزہ لینے کے میٹنگ کی ہے جس میں حکام کے مطابق یہ فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت کو اپنا ردِعمل 30 دن کے اندر اندر دینا ہوگا۔

ڈیڑھ صفحے کے خط میں تحقیقات کا خلاصہ بیان کیا گیا جو کہ 3 پہلوؤں پر تحقیقات کرے گا۔

1)غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف سنہ 2014 کی فوجی کارروائی،

2)اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی،

3) 2018 میں ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج۔

واضح رہے کہ 2018 میں غزہ کی پٹی پر ہوئے فلسطینی احتجاج میں غاصب اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کردی تھی۔ کم از کم 214 فلسطینی جاں بحق ہوئے جن میں 46 بچے بھی شامل تھے۔

مبصرین کے مطابق امریکی حمایت یافتہ قدس کی غاصب حکومت کے خلاف عالمی عدالت کی جانب سے کسی ٹھوس اقدام کی کوئی ضمانت موجود نہیں ہے۔

ٹیگس