برطانیہ کی 9 اعلی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد
Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
چین کی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کے روز برطانیہ کی 9 اعلی شخصیات اور 4 اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق چین نے ان اداروں اور شخصیات پر جھوٹے بیانات دینے اور غلط اطلاعات فراہم کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی۔ پابندی کا شکار ہونے والے اور ان کے اہلخانہ کی چین میں داخلے پر پابندی ہو گی۔
واضح رہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ نے پیر کے روز چین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے چین پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کے جواب میں چین نے یہ قدم اٹھایا ہے۔