Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش

انسداد وبائی امراض کے امریکی ادارے سی ڈی سی نے ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

ہل نیوز کے مطابق سی ڈی سی کی ڈائریکٹر روشل ولانسکی نے کہا ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد انتہائی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ تسلسل کے ساتھ پچاس، ساٹھ ہزار امریکی، روزانہ کی بنیاد پر کورونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ذیلی ادارے ورلڈو میٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ چوہتر ہزار اور مرنے والوں کی تعداد پچپن لاکھ نوے ہزار سات سو چوالیس ہے۔

ورلڈو میٹر کے مطابق امریکہ میں دو کروڑ اکتیس لاکھ چھیانوے ہزار سے کچھ زائد لوگ کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

انسداد وبائی امراض کے امریکی ادارے کے مطابق سن دو ہزار بیس کے دوران ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔

ٹیگس