کتے کینسر کے علاج میں مدد گار ! امریکی صدر کا اعلان ، سوشل میڈیا پر اڑنے لگا مذاق
Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
سرطان کے علاج کے بارے میں عجیب و غریب نظریہ پیش کرکے امریکی صدر جوبائیڈن سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بن گئے۔
ستاسی سالہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست اوہائیو میں سرطان ہاسپٹل کے معائنے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کتے بھی سرطان کے علاج میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔
جو بائیڈن کے اس نظریے کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کا خوب مذاق اڑایا۔
بعض صارفین نے ان کی ذہنی صلاحیت اور حافظے کے بارے میں سوالات بھی اٹھائے۔
بہت سے صارفین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ان کا بہترین دوست کس طرح سے سرطان کا علاج کرتا ہے۔
البتہ بعض صارفین نے، جوبائیڈن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ تو اس سے بھی زیادہ عجیب و غریب نظریات پیش کرتے رہے ہیں۔