سیکورٹی خطروں کی وجہ سے امریکی کانگریس کی عمارت بند
Apr ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۴ Asia/Tehran
امریکی کانگریس کی عمارت کو سیکورٹی خطروں کی وجہ سے بند کر دیا گيا ہے۔
خبری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو ایک گاڑی نے کانگریس کے اطراف لگائی گئی حفاظتی باڑ پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار بری طرح زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ سیکورٹی باڑ سے عبور کرنے کی اس گاڑی کی کوشش کے بعد گاڑی پر فائرنگ کی گئي۔ حادثے کے بعد کانگریس کے اطراف کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ وہاں بڑی تعداد میں پولیس موجود ہے اور کانگریس کے اندر موجود تمام افراد سے کہا گيا ہے کہ وہ اندر ہی رہیں اور کھڑکیوں سے دور ہو جائيں۔
یاد رہے کہ چھے جنوری کو بھی امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔