Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • نہیں رک رہا ہے ہلاکتوں کا سلسلہ ، امریکہ میں پھر فائرنگ

امریکی ریاست آلاباما کے سب سے بڑے شہر برمنگھم میں ایسٹر سنڈے کے موقع پر ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور ایک چار سالہ بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے

اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریاست آلاباما کے شہر توسکالوسا میں فائرنگ کے واقعے کے صرف ایک دن بعد برمنگھم میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک بتیس سالہ خاتون ہلاک ہوگئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

یہ واقعہ ایک پارک میں اس وقت پیش آیا جب وہاں کئی سو افراد موجود تھے ۔

ابھی تک اس واقعے کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور پولیس نے ملزمین کو پکڑنے کے لئے عینی شاہدوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

سنیچر کی صبح بھی ریاست آلاباما کے توسکالوسا کے ایک کلب کے سامنے فائرنگ ہوئی تھی جس میں کم سے کم پانچ افراد کو گولی لگی تھی اور وہ زخمی ہوگئے تھے۔

امریکہ میں اسلحہ لے کر چلنے کی آزادی ہے اور اس بنا پر پورے ملک میں فائرنگ کے پرتشدد واقعات ہوتے رہتے ہیں جن میں سے اکثر مہلک ہوتے ہیں اور ان میں متعدد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں تاہم امریکہ میں اسلحہ لابی اس قدر مضبوط ہے کہ کانگریس بھی اسلحے کی روک تھام کے لئے کوئی قانون بنانے کے لئے تیار نہیں ہے ۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس