Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے اعلان کے بعد، پانچ افراد فائرنگ سے ہلاک

امریکی صدر کی جانب سے گن وائلنس کے خلاف قانون سازی کے احکامات کے محض چند گھنٹے بعد، معروف فٹبالر فلپ ایڈمز نے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود کشی کرلی۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق معروف امریکی فٹبالر فلپ ایڈمز نے جنوبی کیرولائنا کے شہر یارک میں ایک ڈاکٹر، اس کی بیوی اور اس کے دو پوتوں کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کی شب ملک میں گن وائلنس میں کمی کے لیے چھے صدارتی فرمان جاری کیے تھے اور ملک میں جاری مسلح تشدد کے واقعات کو شرمناک قرار دیا تھا۔

جوبائیڈن نے کہا تھا کہ گن وائلنس کے واقعات کی وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکہ کو ان دنوں تشدد، اغوا برائے تاوان اور مسلحانہ حملوں کی شدید لہر کا سامنا ہے۔

امریکہ میں ہر سال مسلحانہ حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق ستائیس کروڑ سے تیس کروڑ تک ہتھیار امریکہ میں گردش کر رہے ہیں۔

یعنی اوسطا ہر امریکی شہری کے پاس ایک آتشیں اسلحہ موجود ہے۔

ٹیگس