Jul ۲۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں شہداء کی تعداد 59 ہزار سے زائد،  گزشتہ 24 گھنٹے میں 13 سو افراد متاثر

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہداء کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے۔

 سحرنیوز/عالم اسلام:  غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے آج پیر کے روز اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو صیہونی حملوں کے آغاز سے اب تک 59 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں مزید 134 فلسطینی شہری شہید اور 1155 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بھی آج صبح سے انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں کے دوران 99 فلسطینیوں کے شہید اور 650 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک انسانی امداد کے حصول کے لیے قطار میں لگے  فلسطینیوں پر صیہونی درندگی کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 1,210 اور زخمیوں کی تعداد 6,511 تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس