ہنگو میں پاکستانی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان تصادم
پاکستان کے شہر ہنگو میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں پانچ دہشت گرد ہلاک کردئے گئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق ہنگو میں شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی پی او زخمی ہوگئے جبکہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ڈی پی او محمد خالد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او محمد خالد کو پیٹ میں چارگولیاں لگی ہیں، انہیں مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیا جائے گا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے مقامی پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ایس ایچ او تھانا دوآبہ نبی خان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ڈی پی اور ہنگو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے۔