روسی مندوب: یورپی ٹرائیکا ایران پر پابندیوں میں توسیع کا حق کھو چکا
ویانا میں اقوام متحدہ کے روس کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) نے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں میں توسیع کے لیے JCPOA میں اسنیپ بیک (ٹریگر میکانزم) کی شق کو استعمال کرنے کا حق کھو دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: میخائل الیانوف نے پیر 21 جولائی 2025 کو روسی خبر رساں ایجنسی ازوسٹیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بارہا جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کا ان کا جواز ختم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی خود JCPOA سے دستبردار ہو ئے اور ایٹمی معاہدے میں شریک ملک کے طور پر اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے انکار کر دیا اور اسی طرح یورپی ٹرائیکا نے JCPOA اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی۔
روسی سفارت کار نے زور دے کر کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے خود کو "اسنیپ بیک" شروع کرنے کے حق سے محروم کر دیا ہے۔
الیانوف کا کہنا تھا کہ یورپ اور امریکہ کا مسلسل ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے طریقہ کار کا درعمل بلکل الٹ نکلے گا۔
اس معاہدے کا پہلے بھی منفی نتیجہ پرآمد ہوا تھا، کیونکہ ان کے نقطہ نظر کے سبب 2021-2022 میں مذاکرات کے ذریعے JCPOA کے لاگو کرنے کا عمل ناکام رہا۔
قبل ازیں روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ماسکو میں IRNA کے نامہ نگار کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں تاکید کی کہ یورپی ٹرائیکا کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میں دی گئی شرائط پر عمل درآمد میں ناکامی کے پیش نظر، وہ امریکی فریق کی طرح یہ حق نہیں رکھتے کہ اٹھائی گئی پابندیوں کی بحالی کا مطالبہ کر سکیں۔