صیہونی حکومت اور شام کے درمیان جنگ بندی: امریکہ کا اعلان
Jul ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
امریکا نے جنوبی شام میں الجولانی کی افواج اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا ذرائع کے مطابق امریکا نے جنوبی شام میں الجولانی کی افواج اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ ٹام باراک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کو ترکیہ، اردن اور دیگر ہمسایہ ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی شام میں جھڑپیں شروع ہونے سے اب تک سات سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے شام کے خلاف صیہونی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے خونریزی بند کرنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔