الحوثی: غزہ میں فلسطینیوں پر جو گذر رہا ہے وہ ایک حقیقی انسانی المیہ
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر جو گذر رہا ہے وہ ایک حقیقی انسانی المیہ ہے اور غزہ کے عوام پر مظالم کے توڑے جانے والے پہاڑ پوری امت مسلمہ کے لئے ایک بڑا سنجیدہ خطرہ ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے آسمان امامت و ولایت کے چوتھے درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام زین العابدین ع کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں بھوک سے چھوٹے بچوں کی ہونے والی شہادت کے المناک مناظر سب سے بڑھکر تمام عرب قوموں اور پھر سارے مسلمانوں کے لئے شرمناک اور ان کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔