Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  •  پیرس چوک، نتن ہاہو کے مخالفین سے اٹ گیا + ویڈیو

خودساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نتن یاہو کے مخالفین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہيں۔

 اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تازہ لہر شروع ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مقبوضہ قدس سٹی کے ایک معروف چوک پر نتن یاہو کے مخالفین نے ڈیرہ جمالیا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں انتخابات کے بعد نتن یاہو کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے پھر سے شروع ہوگئے ہیں۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق یہ مظاہرے اور نتن یاہو کے خلاف اجتماعات کا سلسلہ مختلف علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے  پلوں، اہم چوکوں اور دیگر مقامات پر پھر سے شروع کردیا گیا ہے۔

مخالفین نے قدس شریف میں واقع بیلفور روڈ پر قیصریہ کے علاقے میں واقع نتن یاہو کی قیام گاہ کے سامنے  معروف پیرس چوک پر دھرنا دینے کا پروگرام بنایا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ صیہونی فورسز نے علاقے میں موجود سرکاری عمارتوں خصوصا نتن یا ہو کی حفاظت کے لئے ان کی قیامگاہ کے آس پاس پوزیشن سنبھال لی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق نتن یاہو کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں کے شرکا نے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر" مجرم وزیر  اور کرپٹ وزیراعظم جیسے نعرے لکھے ہوئے ہيں۔

اس سے قبل کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہيں، مظاہرین کا ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ نتن یاہو کی حکومت نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اور بنیادی اقدامات انجام نہیں دیئے ہیں۔

 

 

ٹیگس