Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • مقتول صحافی کے گھر کے باہر پولیس حکام شواہد جمع کرتے ہوئے
    مقتول صحافی کے گھر کے باہر پولیس حکام شواہد جمع کرتے ہوئے

یونان کی حکومت اور صحافتی برادری نے " جیورجس کارائیواز"   کے قتل کی مذمت کی ہے۔

یونان میں ایک معروف صحافی ” جیورجس کارائیواز" کو مبینہ طور سے 17 گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، اس واقعے  پر ملک کے سیاسی و سماجی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ 2 حملہ آوروں نے اسٹار ٹی وی کے معتبر اور سینئر کرائم رپورٹر "جیورجس کارائیواز" کو ان کے گھر کے باہر اندھا دھند گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ اس واقعے  کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سرکاری ترجمان اریسٹوٹیلیا پیلونی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس قتل نے ہم سب کو ہلا کررکھ دیا ہے۔

یونان میں صحافیوں کی تنظیم ای ایس آئی ای اے کی صدر ماریا انٹونیاڈو نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ اس طرح وہ صحافیوں کو خاموش کردیں گے تواب بھی 6099 دوسرے (صحافی) موجود ہیں جو اس کی تفتیش کریں گے۔

ٹیگس