جنوبی کوریا کے وزیراعظم کا دورہ ایران
Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی یونہیپ نے وزیراعظم سیہ کیون کی ایران روانگی کی خبر دی ہے۔
جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی یونہیپ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سیہ کیون کے دورے کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے بات چیت کرنا ہے۔
وہ اپنے دورے میں نائب صدراسحاق جہانگیری ، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد قالیباف اور رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کریں گے۔
ایران میں فعال جنوبی کوریا کی کمپنیوں خصوصا سیمسونگ کے ڈائریکٹران سے ان کی ملاقات بھی اس دورے کے دوران متوقع ہے۔