Apr ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف جنگ کی ہماری حکمت عملی واضح نہيں ، اسرائيلی حکام کا اعتراف

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مشن ایران کو غیر ایٹمی ملک بنانا ہے۔

اسرائیلی ریاست کے کرپٹ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے خوساختہ اسرائیلی ریاست کی 73 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ" ایٹمی ایران" کا مقابلہ کرنا ہمارا سب سے بڑا مشن ہے۔  اس تقریب میں صیہونی فوجی افسران اور محکمہ انٹیلیجنس کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

نتن یاہو نے کہا کہ ایران اور اس کی نیابتی فورسز کے خلاف جنگ اور ایران کو غیرایٹمی ملک بنانا ایک عظیم کام ہے، انہوں نے دعوی کیا موجودہ صورتحال ضروری نہیں ہے کہ کل بھی ایسی ہی ہو۔

صیہونی حکومت کے وزیرجنگ بنی گنتز نے بھی اس تقریب سے خطاب کرتے کہا ہماری فوج کو "حکومت یہود"  کے خلاف ہرخطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری اور تقویت کی ضرورت ہے۔

بنی گنتز نے کہا کہ ہمیں مستقبل قریب میں مختلف قسم کے چیلنجوں اور خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے، کورونا وائرس اوراسی طرح مورچہ بندی میں مصروف ایران کے خلاف کیسے جنگ لڑی جائے گی، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔    

ٹیگس