Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • ڈنمارک: شامی پناہ گزینوں کو ملک بدر کئے جانے کے احکامات

ڈنمارک میں شامی پناہ گزینوں کو ملک بدر کئے جانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

ڈنمارک کی حکومت ملک کو پناہ گز‍ینوں سے عاری کرنے کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈینش حکومت نے تمام شامی مہاجرین کو واپس شام بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈنمارک کے حکام نے جب گزشتہ موسم گرما میں شامی دارالحکومت کو محفوظ شہروں کی فہرست میں شامل کیا تھا تب سے ڈنمارک میں سینکڑوں شامی باشندوں کے رہایشی اجازت نامے منسوخ کر دیئے گئے یا ان کی مدت بڑھائی نہیں گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیم ڈینش مہاجرین کونسل اور ایمنسٹی انٹر نیشنل کے ساتھ ساتھ ڈنمارک کی بائیں بازو کی جماعتوں کی طرف سے بھی حکام کے اس رویے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شامی مہاجرین کو بذریعہ ای میل مطلع کیا جارہا ہے کہ ان کے رہائشی پرمٹ کی  مدت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

ٹیگس