امریکہ، پاکستانی نژاد مسلم لڑکی پر ایسڈ پھینک دیا گیا
Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۶ Asia/Tehran
امریکی پولیس پاکستانی نژاد مسلم لڑکی کے چہرے پر ایسڈ پھیکنے والے شخص کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔
نیویارک پولیس کا کہنا ہے وہ پاکستانی نژاد مسلمان لڑکی کے چہرے پر ایسد پاشی کرنے والے شخص کو تلاش کر رہی اور اس کے بارے میں اطلاع دینے والے کو دس ہزار ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
میڈیکل کی اکیس سالہ پاکستانی نژاد طالبہ نافعہ اکرم پر پندرہ روز قبل اس وقت ایسڈ پھینکا گیا تھا جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سڑک پر چہل قدم کررہی تھی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسڈ پاشی کی وجہ سے اس مسلمان لڑکی کو پہنچنے والے زخموں کے باعث وہ ہمیشہ کے لیے نابینا بھی ہوسکتی ہے۔