Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • اولمپک مشعل تماشہ بینوں کے بغیر روشن ہوگی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں پائے جانے والے خدشات کے پیش نظر جاپان کے کچھ علاقوں میں اولمپک مشعل کو تماشہ بینوں کی غیر موجودگی میں روشن کیا جائے گا -

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ، ٹوکیو گیمز کا انعقاد کرانے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اوکیناوا میں واقع جزیرے میا کوجیما میں کورونا ایس او پیر نافذ ہے لہذا اس جزیرے میں اولمپک مشعل کی تقریب عوامی موجودگی کے بغیر انجام پائے گی-

اولمپک مشعل اوساکا سمیت دیگرعلاقوں میں بھی تماشہ بینوں کی غیر موجودگی میں ہی روشن کی جائے گی۔

ٹوکیو گیمز کی انتظامیہ کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشعل اٹھانے کی تقریب کے موقع پرکورونا پروٹوکول کی پابندی کریں اور سڑکوں پر نکل کر حوصلہ افزائی کرنے اور جشن منانے سے پرہیز اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں ۔

ٹوکیو اور تین دیگرعلاقوں میں جمعے سے ہی ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ جاپانی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹوکیو گیمزمحفوظ فضا میں کرائیں جائیں گے۔

ٹیگس