امریکہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا
Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۱:۲۶ Asia/Tehran
امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے منگل کی شام جاری کیے جانے والے اعلامیے میں افغانستان میں مقیم تمام امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ اس ملک سے فوری طوری طور نکل جائیں ۔
اعلامیے میں سرکاری ملازمین اور اہلکاروں سے بھی کہا گیا کہ وہ بھی جتنا جلد ممکن ہو افغانستان سے باہر نکل جائیں۔
اعلامیے میں امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ، دہشت گردی، داخلی جھڑپوں اور اغوا کے امکان کے باعث افغانستان جانے سے گریز کریں۔