May ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • کیا برطانیہ اور فرانس جنگ پر آمادہ ہوگئے ہیں؟

برطانیہ نے رائل نیوی کے دو جنگی بیڑے فرانس سے 20 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع جرسی جزیرے کی حفاظت کے مقصد سے گشت کے لئے بھیج دیئے ہیں۔

بریگزیٹ کے بعد اب اس علاقے میں مچھلی کے شکار کے حق کو لے کر دونوں ممالک کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

اس کے جواب میں فرانس نے بھی اپنے جنگی بیڑوں کی گشت شروع کردی ہے۔ فرانس کے یورپی امور کے وزیر کلیمن بیون کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سرگرمیوں سے فرانسیسی خوفزدہ ہونے والے نہيں ہیں۔

جرسی جزیرہ فرانس کو اس کی ضرورت کی 95 فیصد بجلی کی سپلائی کرتا ہے، اسی لئے فرانس نے خبردار کیا ہے کہ اگر جزیرے کے قریبی آبی علاقوں میں فرانس کے ماہی گیروں کے شکار کے حقوق کا خیال نہ رکھا گیا تو وہ بجلی کی سپلائی روک دے گا۔

فرانس کی وزیر اینک جیرارندا نے جمعرات کو کہا کہ برطانوی حکومت اس علاقے میں فرانسیسی شہریوں کے لئے مچھلی کے شکار پر عائد پابندی ختم کرے۔

برطانیہ نے فرانسیسی ماہی گیروں پر اس علاقے میں شکار کے لئے شرطیں سخت کر دیں ہیں جس کے بعد فرانسیسی ماہی گیروں نے جزیرے کے دارالحکومت سینٹ ہلر کے قریب درجنوں کشتیاں کھڑی کر دی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کشیدگی کے خاتمے پر تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے زیر کنٹرول علاقے جرسی جزیرے کی پوری حمایت کریں گے۔

 

ٹیگس