May ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکی فوج میں خاتون اہلکاروں سے زیادتیوں کا انکشاف

امریکہ میں خاتون فوجیوں کے ساتھ ایک سال میں جنسی زیادتی کے 20 ہزارکیسز سامنے آئے ہيں۔

امریکی فوج میں کیے گئے تازہ ترین سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال امریکی خاتون کیڈٹس اور فوجیوں کو اپنے افسران اور دیگر ساتھیوں کی طرف سے جنسی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے اعتراف کیا ہے کہ فوج کو اس مسئلے کا کئی برس سے سامنا ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے گئے لیکن کارگر ثابت نہیں ہوئے۔

مارک میلی نے کہا کہ 20 ہزار کیسز ایک بڑی تعداد ہے اور ہم اس کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اداروں میں یہ سلسلہ یوں نہیں چل سکتا، اس کو حل ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں ایک کمیشن کام کر رہا ہے، جو کئی زاویوں سے اس پر غور کر رہا ہے۔

واقعات کے سدباب کے لیے ایک تجویز دی گئی ہے کہ جنسی حملوں کا ارتکاب کرنے والے فوجیوں کے مقدمات کی سماعت ان کے سینئر افسران کی بجائے ’چین آف کمانڈ‘ سے باہر کروائی جائے۔

ٹیگس