نیویارک میں فائرنگ گیارہ ہلاک و زخمی
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں گیارہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں-
امریکہ کے شہرنیویارک میں سنیچر کی رات مسلسل آٹھ گھنٹوں تک فائرنگ ہوتی رہی ۔
امریکہ میں تشدد ، اغواء اور مسلح حملوں کی لہرآئی ہوئی ہے اور ہر سال مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہوجاتے ہیں ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکیوں کے پاس دوسوسترملین سے تین سو ملین تک ہتھیار موجود ہیں ۔ یعنی تقریبا ہر امریکی کے پاس کم سے کم ایک ہتھیار ہے ۔
امریکہ میں ہتھیار رکھنے کی آزادی کے باعث فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے ہیں اور ایک بڑی تعداد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکی ہے ۔
امریکہ میں اسلحہ کمپنیوں کی لابی نہایت مضبوط ہے جس کے باعث امریکی کانگریس پر بھی کھلے عام اسلحے رکھنے اور اس کی خرید و فروخت محدود کرنے کے سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کرسکی ہے۔