May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • ٹوکیو میں اولمپک گیمز کے انعقاد کی مخالفت جاری

جاپان میں ٹوکیو اولمپک کے مقابلوں کے انعقاد کی مخالفت بدستور جاری ہے

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ہونے والے ایک نئ سروے رپورٹ کے مطابق اسّی فیصد سے زیادہ جاپانی اس سال اپنے ملک میں اولمپک مقابلے کرائے جانے کے مخالف ہیں۔

دوسری جانب جاپانیوں نے اولمپک کھیلوں کے انعقاد کی مخالفت میں آنلائن مہم کا آغاز کیا ہے جس میں اب تک تین لاکھ سے زیادہ جاپانی حصہ لے چکے ہیں ۔

جاپان کے چالیس شہروں نے ٹوکیو گیمز سے قبل اولمپک کھلاڑیوں کو قبول کرنے کی مخالفت کی ہے ۔

جاپان کے بعض میئروں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ٹوکیوگیمز کے دوران اپنے اسپتالوں میں کورونا کا شکار ہونے والے کھلاڑیوں کو بھرتی نہیں ہونے دیں گے۔

بہت سے جاپانی شہریوں نے اولمپیک اسٹیڈیم میں ٹرائل مقابلوں کے موقع پر بھی احتجاجی مظاہرے کئے ہیں ۔

کورونا کے پھیلاؤ کے باعث اولمپک گیمز دوہزار بیس کو ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب تیئس جولائی سے آٹھ اگست تک اولمپک اور چوبیس اگست سے پانچ ستمبر دوہزار اکیس تک پیرالمپک مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

ٹیگس