Feb ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
  • ایٹمی یا میزائل پروگرام اور ہلاکتوں کے بارے میں دعوے سب سے بڑا جھوٹ ہے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ایٹمی اور میزائل پروگرام نیز بلوؤں میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں امریکی صدر کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے بیانیوں کو ایرانی قوم کے خلاف شیطانی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسماعیل بقائی نے ایکس پر جاری کیے جانے والے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کےایٹمی پروگرام، بیلسٹک میزائل پروگرام اور جنوری کی بدامنی میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بڑے سلسلہ وار جھوٹ کو   دوہرانے کے سوا کچھ نہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر مسائل کے بارے میں امریکی اور صیہونی حکام کے جھوٹے دعووں کی تکرار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ  پیشہ ور جھوٹوں کو "جھوٹے حقائق " گڑھنے میں خاص مہارت حاصل ہے۔"اتنا جھوٹ بولو کے سچ لگنے لگے" یہ طریقہ کار نازی جرمن انٹیلی جنس وزیر اور ہٹلر کے مشیر جوزف گوئبلز نے ایجاد اور اسے وسیع پیمانے پر استعمال کیا تھا۔

اسماعیل بقائي نے کہا کہ کذب بیانی کا یہ  طریقہ اب امریکی حکومت اور اس کے جنگ پسند حواری، بالخصوص نسل کش اسرائیلی حکومت ایرانی قوم کے خلاف غلط اور جعلی معلومات پھیلانے کی شیطانی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے منظم طریقے سے استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام، ایران کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور جنوری کی بدامنی میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ بڑے سلسلہ وار جھوٹ کو بار بار دوھرانے کے سوا کچھ نہیں۔ کوئی اس جھوٹ سے دھوکہ نہ کھائے۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسے بیلسٹک میزائلوں پر کام کر رہا ہے جو امریکی سرزمین تک پہنچ سکتے ہیں اور یورپ اور بیرون ملک ہمارے اڈوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

 

ٹیگس