کولمبیا میں پولیس اختیارات کے خلاف عوام سيخ پا
May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
کولمبیا میں پولیس اختیارات کے خلاف احتجاجی تحریک زور پکڑتی جارہی ہے۔
جنوبی امریکی ریاست کولمبیا میں احتجاجی تحریک کے نمائندوں نے پولیس کے اختیارات اور رویے پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے حکومت کو مطالبات کی ایک فہرست پیش کی جس میں پولیس کی طرف سے آتشیں اسلحہ کے استعمال کو ختم کروانے، سکیورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کے خلاف سخت اقدامات اور مظاہرین کے خلاف پْر تشدد کارروائیوں کی روک تھام جیسے مطالبات شامل ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے حکومت اور مظاہرین کے مابین طے پایا کہ مذاکرات کئے جائیں جن میں اقوام متحدہ اور مقامی نمائندے بھی شامل ہوں۔